کراچی (جنگ نیوز)”کیس نمبر 9“ : سوشل میڈیا کا دبائو کیس کا رُخ بدل سکتا ہے؟۔ نئی قسط آج ’’جیو ‘‘ پر دیکھیں۔ تفصیلات کے مطابق جیو ٹی کے ڈرامہ سیریل ”کیس نمبر9“ کی قسط 22 میں کہانی میں نیا ٹوئسٹ آگیا ہے۔ جہاں کامران کی جانب سے سحر کے خلاف فریب اور چالوں کا کھیل مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ معروف صحافی شاہ زیب خانزادہ کے قلم سے تحریر کردہ سیریل میں مبینہ طور پر ہر حربہ آزمانے کے بعد اب کامران نے سوشل میڈیا کو ہتھیار بنا کر سحر کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔”فریب کا حربہ آزما کر جب سوشل میڈیا کا سہارا لے گا کامران، تو سحر کی حمایت اور انصاف کیلئے کیا یک زبان ہوگا یہ جہان؟“۔ اور کیا یہ آن لائن دباؤ کیس کے رخ بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا؟۔ ناظرین یہ سارا خلاصہ نئی قسط میں دیکھ سکیں گے۔ ڈرامہ سیریل ”کیس نمبر9“ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پروڈکشن اور جیو و سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی پیشکش ہے جسے ناظرین جمعرات کی شب8 بجے ”جیو ٹی وی“ پر دیکھ سکیں گے۔