• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل واحد جگہ جہاں دنیا کی ثقافت فروغ پا رہی، اماراتی قونصل جنرل

کراچی (رپورٹ/ اخترعلی اختر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 39 روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025“ کے 34ویں روز متحدہ عرب امارات کی ثقافت کی شاندار عکاسی ، دو تھیٹر ، ایک میوزک اورکشاپ، فلم اسکریننگ و نشست، بین الاقوامی آرٹ نمائش والیم ۔6 کا افتتاح اور میوزیکل پرفارمنس ”Sufi. Dub Brothers“ کا انعقاد کیاگیا۔ فیسٹیول کے 34ویں روز کا آغاز ترکیے کی جانب سے ہدایت کارہ و فنکارہ Ozlem کی تھیٹر ورکشاپ سے کیاگیا، جس میں آرٹس کونسل تھیٹر اکیڈمی کے طلباءسمیت انڈس یونیورسٹی کے بچوں نے بھی شرکت کی۔ ورکشاپ میں Ozlem نے جسم کی مختلف حرکات کے ذریعے اداکاری کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرایا، انہوں نے کہاکہ اداکاری میں رابطے کا ہونا لازمی ہے۔
اہم خبریں سے مزید