• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آئیڈل: فیصل آباد کی 14 سالہ فریال نے میلا لوٹ لیا

کراچی (محمد ناصر)پاکستان آئیڈل: فیصل آباد کی 14 سالہ فریال نے میلا لوٹ لیا،نغمے، غزل، کلاسیکل میں بھی مہارت، ”گولڈن مائیک“ لیکر گاؤں پہنچنے پر والہانہ استقبال، جیت کو پرعزم۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آئیڈل کے بڑے پلیٹ فارم پر سیکڑوں آوازوں کے درمیان ابھرنے والی باصلاحیت کم عمر گلوکارہ فریال امبر اپنی سریلی آواز سے سب کو متاثر کررہی ہیں۔ فیصل آباد کے گاؤں تین چک رام دیوالی سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ فریال امبر نے مشکل گیت گا کر ایسے سُر بکھیرے کہ بڑے بڑے گلوکار بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔وہ اس وقت تمام 16اُمیدواروں میں کم عمر ترین گلوکارہ ہے۔ پاکستان آئیڈل کے آڈیشن میں شاندار پرفارمنس کے بعد جب وہ ”گولڈن مائیک“ لے کر اپنے گاؤں پہنچیں تو اُن کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید