کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سانحہ گل پلازہ کمیشن کے سربراہ جسٹس آغا فیصل نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے فلاحی داروں کے 23رضا کار ڈرائیورز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے۔ موقع پر خدمات سرانجام دینے والے ان رضا کاروں کے بطور عینی شاہد بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔ تمام رضا کارایمبولینسز کے ذریعے متحرک رہے اور سانحہ کے دوران زخمیوں اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کیا تھا۔ کمیشن کے رجسٹرار اقبال حسن کھٹی نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ 5 مارچ صبح 10 بجے کمیشن کے روبرو پیش ہوں۔