• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور کینیڈا کا یورینیم اور نایاب دھاتوں پر اہم معاہدوں کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت اور کینیڈا کا یورینیم اور نایاب دھاتوں پر اہم معاہدوں کا اعلان، ٹیکنالوجی و توانائی شعبے میں تعاون شامل، کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی کا پہلا دورہ بھارت، تجارتی تنوع کی کوششیں،2023کے بعد دکھوں کے معاملے پر رابطوں میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی، نریندر مودی کا کہنا تھا تعلقات میں نئی توانائی، باہمی اعتماد اور مثبت رویہ پیدا ہوا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت اور کینیڈا نے پیر کو متعدد معاہدوں پر دستخط کیے، جن میں اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون اور نیوکلیئر توانائی کے لیے "اہم" یورینیم سپلائی ڈیل شامل ہے۔ ان معاہدوں میں ٹیکنالوجی کے تبادلے اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کے اقدامات بھی شامل ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں "نئی توانائی، باہمی اعتماد اور مثبت رویہ" پیدا ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید