کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپیل کی ہے کہ ہولی کا تہوار سادگی کے ساتھ منایا جائے۔ امن، سلامتی اور قومی ہم آہنگی ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اپنے پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بہار کی آمد پر رنگوں کے تہوار ہولی کی خوشیاں امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہیں۔ سندھ اور پاکستان میں تمام اقلیتوں کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے اور تمام مذاہب کو مساوی حقوق میسر ہیں۔ملک کی ترقی میں ہندو برادری کا اہم کردار ہے اور ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔