• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا آنکھ کے علاج کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنی آنکھ کے علاج کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔سردار لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی کے علاج کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ۔ درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں علاج کے دوران ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر عاصم کو بھی رسائی دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید