• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا پاکستانی سرحدی علاقوں کے قریب بڑی فضائی مشق کرنیکا اعلان

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی فضائیہ نے خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود سندھ اور پنجاب سے ملحقہ پاکستانی سرحدی علاقوں کے قریب راجستھان کے جنوبی اضلاع جودھپور، بارمیر اور جیسلمیر کے ایئر بیسز میں آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھنے کے لئے ایک بڑی فضائی مشق کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ مشقیں 5مارچ سے 12مارچ تک جاری رہیں گی۔ اس سلسلے میں نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت متعلقہ فضائی حدود ہر طرح کی سول اور کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ یہ مشقیں پاکستان کے رحیم یار خان، بہاولپور اور سندھ کے جنوبی علاقوں سے تقریباً 20 سے 70کلومیٹر کے فاصلے پر ہورہی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید