• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں نئے قوانین نافذ، پناہ گزینوں اور ان کے بچوں کا تحفظ محدود کردیا گیا

لندن(اے ایف پی)برطانیہ کے پناہ گزین پروگرام میں بڑی اصلاحات نافذ کردی گئیں ،پناہ گزینوں اور ان کے بچوں کا تحفظ محدود کردیا گیا ہے، نئی اصلاحات کے مطابق بالغ مہاجرین اور ان کے ساتھ آنے والے بچوں کی پناہ گزین حیثیت ہر 30 ماہ بعد نظرِثانی کے لیے پیش کی جائے گی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اصلاحات نائیجل فراج کی یو کے ریفارم پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے توڑ کیلئے متعارف کرائی گئی ہیں ۔وزیر داخلہ شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ پرانا نظام فراخدلانہ تھا جو پناہ گزینوں کو خطرناک سفر پر آمادہ کرتا تھا اس کے علاوہ انسانی اسمگلروں کی حوصلہ شکنی بھی ضروری تھی ۔وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ نئے قواعد کے تحت مہاجرین اور ان کے بچوں کے تحفظ میں نمایاں کمی کر دی جائے گی۔ پناہ گزین کی حیثیت عارضی ہوگی اور اس کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا اور یہ تبدیلیاں 2 مارچ سے نافذ العمل ہوچکی ہیں۔ ،وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ 30 ماہ بعد جن مہاجرین کو مزید تحفظ کی ضرورت ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید