کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے کراچی میں بروز اتوار یکم مارچ کو سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر سخت ایکشن لے لیا ، آئی جی سندھ نے فرائض میں غفلت ، بدانتظامی اور مالی وجانی نقصانات کی شکایت اور ابتدائی تحقیقات کے بعد ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی امجد شیخ کو عہدہ سے ہٹا کر معطلی کی سفارش کر دی ، ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ نے ایس ڈی پی او کیماڑی ، 4 ایس ایچ اوز ڈاکس ، سائٹ بی ، کے پی ٹی ، جیکسن اور انچارج فارن سیکیورٹی سیل کو بھی معطل کر دیا گیا ، معطل ڈی ایس پی کو کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے جبکہ معطل ایس ایچ اوز اور انچارج فارن سیکیورٹی سیل کو پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن رپورٹ کرنے کا احکام جاری کیا ہے جبکہ واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی 6 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی جس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر ، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ سندھ ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی ، اے آئی جیز اسٹیبلشمنٹ اور آپریشن شامل ہیں ، بنائی گئی کمیٹی 7 روز کے اندر تمام تر حقائق پر مبنی اپنی رپورٹ مکمل کر کے پیش کریگی ۔