• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ویزا فراڈ کیس میں ملوث ملزم ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) گولڑہ شریف کے پیر کا قریبی عزیز اور سرکاری ملازم ظاہر کر کے لوگوں کو امریکا بھیجنے کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیانے کے الزام میں الشیخ السید سیف الدین عارفی ولد حافظ محمد اسلم عرف عثمان گیلانی/پیر صاحب کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔  ملزم نے گولڑہ شریف کے پیر کا قریبی عزیز اور سرکاری ملازم ظاہر کر کے لوگوں سے کروڑوں روپے ہتھیا ئے ۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے امریکی ویزا فراڈ کیس میں ملوث ملزم کی ضمانت منسوخ ہونے کے بعد اسے اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کے احکامات پر حراست میں لیا گیا ، یہ کارروائی امریکی ایمبیسی سے موصولہ ریفرل کے بعد عمل میں لائی گئی، جس میں انکشاف ہوا کہ متعدد ویزا درخواست گزاروں کو جعلی دستاویزات کے ذریعے امریکا بھجوانے کی کوشش کی گئی۔ ملزم اور اس کے ساتھیوں نے درخواست گزاروں کو امریکا میں منعقدہ مبینہ “Festival of Sufi Wisdom” میں شرکت کے نام پر جعلی دعوت نامے، وزارتِ خارجہ کے جعلی خطوط اور دیگر دستاویزات فراہم کیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے سادہ لوح شہریوں کو وزٹ ویزا دلوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے، ملزم خود کو بااثر شخصیت، گولڑہ شریف کے پیر کا قریبی عزیز اور سرکاری ملازم ظاہر کر کے لوگوں کو دھوکہ دیتا رہا۔

اہم خبریں سے مزید