کراچی (اسد ابن حسن) آذربائجان سے کویت بذریعہ شارجہ جانے والی فلائٹ جو اتوار کو ڈائیورٹ ہوئی اور اس کی ایمرجنسی لینڈنگ کراچی ایئرپورٹ پر کی گئی تھی اس میں آٹھ بھارتی مسافر بھی شامل تھے۔ ان مسافروں میں کیرالہ کے تین ملایالی فیملی، میاں بیوی اور بچی شامل تھے۔ مذکورہ فیملی کے سربراہ نے کیرالہ لوک سبھا اور کویت میں ایمبیسی سے رابطہ کیا اور اعلی حکام کے رابطوں کے بعد فیملی اور باقی پانچ بھارتی شہریوں کو سری لنکا کی ایئر لائن سے دارالحکومت کولمبو شام کو روانہ کر دیا گیا۔ یہ تمام آٹھ مسافر آج دوپہر انڈیا پہنچیں گے۔