اسلام آبا( رانا غلام قادر )صدرمملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد موجودہ حکومت کے تیسرے پارلیمانی سال کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔صدر نے 24منٹ خطاب کیا۔ آصفہ بھٹو نے مہمان گیلری میں جاکر مریم نواز سے ملیں خیریت دریافت کی،بلاول نے مریم نواز کو بیٹے کی شادی کی مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے اردو کی بجائے انگریزی زبان میں خطاب کیا۔ انہوں نے ڈائس پر سابق وزیر اعظم شہید محتر مہ بے نظیر بھٹو کی تصویر رکھ کر خطاب کیا۔ڈائس پر صدر مملکت کے ساتھ سپیکرایاز صادق اور چیئر مین سینٹ یوسف رضاگیلانی کی نشست تھی ۔خطا ب کے دوران پیپلز پارٹی کے ارکان نے ڈیسک بجائے تو وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بھی ڈیسک بجائے۔صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ۔ ملاقات میں چیئرمین یوسف رضا گیلانی اور بلاول بھٹو زرداری بھی شریک تھے۔