• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر ایئر ویز، فلائی دبئی اور ایئر عریبیہ کے 3 طیارے 28 فروری سے کراچی ایئرپورٹ کی پارکنگ میں موجود

کراچی( اسٹاف رپورٹر)مشرق وسطی کی صورت حال کے باعث فضائی حدود کی بندش کے باعث قطر ایئر ویز، فلائی دبئی اور ایئر عریبیہ کے 3 طیارے28فروری سے کراچی ایئرپورٹ کی پارکنگ میں موجود ہیں، غیر ملکی ایئر لائنوں کے طیاروں کی کراچی ایئرپورٹ آمد اور پارکنگ سے پی اے اے کو پارکنگ فیس کی مد میں ہزاروں ڈالر کا ریونیو بھی حاصل ہوا ہے، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق28 فروری کے دن اچانک فضائی حدود بندش سے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی 27 پروازوں کے طیاروں نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تھی۔ اس میں طیاروں کی ٹیکنیکل لینڈنگ، ڈائیورژن اور ری روٹ شامل ہیں۔ترجمان پی اے اے کے مطابق عالمی ہوا بازی کی تنظیم آئیکا کی ہداہت پر آپریشنل کرائسز کنٹرول (occ) تمام ایئرپورٹس پر فعال ہوتے ہیں۔ 28 فروری کو کراچی ایئرپورٹ پر 15 سے زائد طیاروں کی ڈائیورژن ہوئی تھی، مختلف ایئرلائنز کے 12 طیارے چلے گئے لیکن غیر ملکی ایئر لائنز کے 3 طیارے کراچی ایئرپورٹ کی پارکنگ پر تاحال موجود ہیں، جن میں قطر ایئر ویز، فلائی دبئی اور ایئر عریبیہ شامل ہیں۔ان پروازوں کے تمام مسافر 28 فروری سے کراچی کے ہوٹلوں میں مقیم ہیں، مختلف ایئر لائنز اپنے مسافروں کو متبادل کے طور پر ان کی منزل مقصود پر روانہ کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید