کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) صوبے میں قائم کئی دفاتر جو کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں ان کی جگہ اپنی ذاتی پراپرٹی خرید کر ان پر دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ 16 پراپرٹیز ایک سے دو کنال پر محیط ہوں گی۔ کراچی ساؤتھ میں چار، سینٹرل، ایسٹ اور ویسٹ میں ایک ایک پر اراضی خریدی جائے گی۔ دیگر اراضی بدین، جام شورو میں دو، مٹیاری، عمرکوٹ، سجاول، ٹنڈو الہیار، ٹھٹہ، اور میر پورخاص میں خریدی جائیں گی۔