• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر سید فخر جہان کا شامی روڈ ایکسائز دفتر کا اچانک دورہ

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان نے شامی روڈ پشاور پر واقع محکمہ ایکسائز کے دفتر کا اچانک دورہ کیا اور وہاں موجودشہریوں سے براہِ راست مسائل دریافت کیے۔انہوں نے اس موقع پر عوامی سہولت کیلئے فوری انتظامی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ محکمے میں آنے والا ہر شہری عزت، احترام اور مؤثر سروس ڈلیوری کا حق رکھتا ہے اور افسران اور عملے کو پبلک سروسز میں اپنی ذمہ داریاں متعین وقت میں فراہم کرنی چاہیٔے۔ صوبائی وزیر نے مختلف سرکاری خدمات کے حصول کیلئے آنے والے سائلین سے براہِ راست گفتگو کی ان کے مسائل سنے اور کئی شکایات کے حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
پشاور سے مزید