• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا اجلاس، متعدد پروگرامات کی منظوری

پشاور ( لیڈی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور کا 129 ویں سنڈیکیٹ کا اجلاس منعقد ہوااجلاس میں گزشتہ 128 ویں سنڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں، ٹی ٹی ایس اسسٹنٹ پروفیسرز کی ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور آفس اسسٹنٹس کی افس سپرنٹنڈنٹس میں ترقی، 89 ویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی میٹنگ، 59 ویں اکیڈمک کونسل اجلاس کی منظوری دی گئی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین یونیورسٹی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ معیاری تعلیم و تحقیق اور دوسرے ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دے۔اس موقع پر ممبران نمائندہ چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قبلہ آیاز، نمائندہ ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ڈائریکٹر ایچ ای سی ریجنل سنٹر پشاور ہدایت اللہ خان، ڈپٹی سیکرٹری ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا وسیم اختر، ڈپٹی سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا عزیز اللہ خان، ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا عبدالاحد، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا وردہ لطیف، ڈائریکٹر ہائرایجوکیشن، خیبرپختونخوا ڈاکٹر فرید اللہ شاہ، ڈین فیکلٹی آف اینمل ہسبینڈری اینڈ وٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن، ڈین فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن پروفیسر ڈاکٹر شاہ عالم خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد فیاض، اسسٹنٹ پروفیسر ماجد خان، ٹریژرر ڈاکٹر عبدالسلام، ڈائریکٹر سی این ای پی احسان اللہ اور ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر خالد اقبال نے شرکت کی۔
پشاور سے مزید