پشاور (جنگ نیوز )امن کیلِئے مائیں (Mothers for Peace) کے عنوان سے قدیمز اسکول آف لیڈرشپ اور قدیمز لومیئر اسکول اینڈ کالج پشاور کے زیرِ اہتمام سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ماہرینِ تعلیم، ماہرینِ نفسیات اور والدین نے بچوں کی ذہنی، جذباتی اور جسمانی تربیت میں ماؤں کے کلیدی کردار پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر بشریٰ قدیم حیدر نے کہا کہ ادارے نے خیبر پختونخوا سمیت ملک میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کے پیشِ نظر ’’امن تعلیم‘‘ کا آغاز کیا۔ ان کے مطابق قدیمز ملک کا واحد تعلیمی ادارہ ہے جس نے امن تعلیم کو باضابطہ نصاب کا حصہ بنایا ہے۔