• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان: سرچ آپریشن آٹھ جرائم پیشہ افراد گرفتار

پشاور (اے پی پی)ڈی پی او مردان مسعود احمد کی ہدایات پر تھانہ چورہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مثر کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 8 افرادکو گرفتار کرلیا۔ترجمان مردان پولیس کے مطابق سرچ آپریشن ایس ڈی پی او رستم سرکل کی نگرانی اور ایس ایچ اوتھانہ چورہ پولیس طاہر احمد خان کی قیادت میں انجام دیا گیا، جس میں 17 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران تقریبا 20 گھروں کی تلاشی لی گئی جس کے نتیجے میں ایک سہولت کار سمیت 8 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ ان کے قبضے سے 990 گرام چرس، 510 گرام آئس، 1 عدد کلاکوف، 2 عدد پستول اور 30 عدد کارتوس برآمد ہوئے ۔مردان پولیس کے مطابق امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔
پشاور سے مزید