• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں 10 افراد زخمی‘ ذہنی مریض زہریلی گولیاں کھانے سے چل بسا

ملتان(سٹاف رپورٹر) مختلف ٹریفک حادثات میں 10افراد زخمی، تفصیل کے مطابق سٹی جلالپور کے علاقے میں آٹو رکشہ اچانک ٹائر پھٹنے سے الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار افراد رفیق احمد، لال مائی، شازیہ بی بی، سونیا، بسمہ، آیان، تسلیم بی بی اور ایک نامعلوم چار سالہ بچہ زخمی ہوگئے، تسلیم بی بی اور چار سالہ بچےکی حالت تشویشناک ہے جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد گھر بھیج دیا گیا،دریں اثنا تھانہ راجہ رام کے علاقے بستی داد کے قریب 14سالہ سانول روڑ کراس کررہا تھا کہ حادثہ میں زخمی ہوگیا جسے نشتر ٹو ہسپتال داخل کرایا گیا جب کہ تھانہ قطب پور کے علاقے چین ماڑی سے محمد یاسر نے اطلاع دی کہ میرا کزن عبدالوہاب موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مارکر اسے زخمی کردیا جس کی ٹانگ ٹوٹ گئی، ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا، واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی شروع کردی، دوسری جانببھیک مانگنے والی 26سالہ خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے کی اطلاع پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی،رکن ہٹی سے 25سالہ نوجوان بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی، 17سالہ ذہنی مریض لڑکے نے غلطی سے زہریلی زرعی گولیاں کھالیں جسے حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا، پولیس نے مختلف واقعات میں دو افراد کی نعشیں ملنے کی اطلاع پر نشتر ہسپتال منتقل کردی، دونوں افراد نشے کے عادی تھے۔
ملتان سے مزید