• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سرائیکی پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی رجسٹرڈ کی مرکزی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ کی صدارت میں سب سیکرٹریٹ ناگ شاہ پرانا شجاع آباد روڈ پر منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس،سیکرٹری جنرل سید خلیل احمد بخاری،سینئر نائب صدر محمد شبیر نائب صدر قاضی عبدالوحید چیف آرگنائزر احمدنواز سومرو،صوبہ سرائیکستان کے صدر ڈاکٹر مقصود احمد خان لنگاہ،ڈپٹی سیکرٹری ملک فہیم آرائیں،یوتھ ونگ کے صدر ملک عبداللہ بوہنہ،ملتان ڈویژن کے صدر مہر ربنواز چاون،خواتین ونگ کی جنر ل سیکرٹری شبنم قادر،ریاض حسین کھرل،ملک وقاص اکرم گھلو،محمد ارشد رحمانی،محمد ہاتم نائج،ہارون خان چانڈیہ،ارشد رحمانی،ملک رمضان وینس،ارشد چغتائی اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ملک میں متعدد نئے صوبے بنانے کے حوالے سے زیر گردش خبروں کا بھی جائزہ لیا گیااور ملک بھر سمیت سرائیکی وسیب میں کاشتکار کے ساتھ ہونے والے معاشی جبر کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کہا کہ حکومتی ناقص پالیسیوں سے کاشتکار معاشی طور پر تباہ ہو چکا ہے، حکومت نے مستقل بنیادوں کی بجائے وقتی مفاد کے تابع پالیسیاں بنائی ہیں جس سے کاشتکار تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔
ملتان سے مزید