ملتان (سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان نے سال 2026ء کے امتحانی فرائض کی انجام دہی کیلئے تمام سرکاری تعلیمی اداروں پرائمری‘ ایلیمنٹری، سیکنڈری‘ ہائر سیکنڈری سکولز اور کالجزکے اساتذہ کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں،کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ حامد سعید بھٹی کے مطابق تمام ٹیچرز اپنی پروفائلز کو فی الفور اپ ڈیٹ کریں یا نئی پروفائل بنا کر مطلوبہ معلومات فراہم کریں پروفائل تک رسائی اور اندراج کیلئے اساتذہ کو مقررہ لاگن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ادوار میں متعدد اساتذہ کے تبادلوں کے باعث انکی پروفائلز میں پرانے اداروں کی معلومات تاحال موجود ہیں اس لیے ضروری ہے کہ تمام اساتذہ اپنے موجودہ تعلیمی ادارے کے مطابق پروفائل معلومات کو درست اور تازہ ترین کریں۔ مزید یہ کہ ایل پی آرپر موجود یا ریٹائرڈ اساتذہ امتحانی ڈیوٹیز کے اہل نہیں ہوں گے۔