• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ذیشان شبیرایڈووکیٹ کے قتل کے سلسلہ میں احتجاجی اجلاس و ریلی

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام وہاڑی بار کے رکن ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قتل کے سلسلہ میں احتجاجی اجلاس و ریلی سے صدر ملک جاوید علی ڈوگر، جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد، چوہدری سعید احمد، سید بدر رضا گیلانی، سیدہ بشرٰ نقوی، محمد افضل جٹ ،ملک جلال آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پولیس کو ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کا قتل چھپانے نہیں دیں گے ،حکومت اور پولیس مقتول کو لا وارث نہ سمجھے، پاکستان کے کروڑوں وکلاذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کے وارث ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قتل کرنے والے پولیس آفیسرز کے خلاف مقدمہ میں 7 ATA شامل کی جائے اور مقدمہ دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان میں چلا یا جائے۔
ملتان سے مزید