• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک قوانین کے نئے آرڈیننس نے عوام کاجینا مشکل کردیا ،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن

ملتان( سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ملتان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین چوہدری طارق گجر،جنرل سیکرٹری جاوید اختر کھرل،نائب صدر طارق وارثی نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کے جاری کردہ نئے آرڈیننس نے عوام خاص طور پر پنجاب کے عوام کاجینا مشکل کردیا ہے بھاری بھرکم چلان و جرمانوں کے ساتھ ساتھ قیدو بند کی سزائیں دینا کہاں کا انصاف ہے عوام پر قانون ترقی یافتہ ممالک کے نافذ کیے جارہے ہیں مگر عوام کو سہولیات کے نام پر مہنگائی،غربت اور بیروزگاری جیسے تحفے فراہم کیے جارہے ہیں۔جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی سڑکیں ان پر موجود گہرے گڑے جن کی وجہ سے اکثر حادثات کا سامنا رہتا ہے۔ بہت سی سڑکوں پر موجود کئی مین ہولزکے تو ڈھکن ہی نہیں کیا ان مسائل سے عوام کو نجات دلانا حکومت کا کام نہیں یا پھر حکومت کا کام صرف عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنا ہے۔ ابھی گاڑی سڑک پر آئی ہی نہیں ہوتی چالان کے کے لیے ٹریفک وارڈن گھات لگائے کھڑے ہوتے ہیں کوئی نہ کوئی ٹریفک کی خلاف ورزی کا بہانہ بناکر بھاری چالان کرنا وارڈنزکی ڈیوٹی کا حصہ ہے۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام ٹرانسپوٹرز اس ظالم ناجائز ٹریفک آرڈیننس کے خلاف اپنے چیئرمین آل پنجاب ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن عصمت اللہ نیازی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ٹرانسپوٹرز کے حقوق اور ناجائز چالانوں کے خلاف 8 دسمبر کی دی گئی ہڑتال کی کال پر عمل کرتے ہوئے اپنے اپنے ٹرانسپورٹ اڈوں کو بند رکھیں گے۔
ملتان سے مزید