• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا ڈسپوزل سٹیشنز پر مزید 50 سے زائد سایہ دار درختوں کی شجرکاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان نے واسا ڈسپوزل سٹیشنز پر مزید 50سے زائد سایہ دار درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی ۔ ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان کا شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس سے قبل بھی قاسم پور ڈسپوزل سٹیشن پر 300سے زائد درختوں کی شجرکاری مکمل کی گئی تھی۔ گارڈن ٹاؤن اور اولڈ شجاع آباد روڈ پر قائم سٹیشنز پر کچنار اور پلکن کے درخت لگا ئے گئے ہیں۔اس موقع پر ایم ڈی ہارٹیکلچرکریم بخش نے کہا کہ شہر میں پھولوں کے ساتھ ساتھ شجرکاری کا سلسلہ بھی جاری ہے، شہر کے مختلف گرین بیلٹس پر گھاس،پودوں اور پھولوں کی شجرکاری کر رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ پودوں کی حفاطت کے لیے سپرے بھی کیے جا رہے ہیں۔پھولوں اور پودوں کی نشوونما اور حفاظت کے لیئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ سی ایم پنجاب کے گرین وژن پر عمل پیرا ہیں۔ کمشنر ملتان کی سر براہی میں شہر کو خوبصورت اور سر سبز بنا رہے ہیں۔
ملتان سے مزید