• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورا آم کے چھوٹے پودوں اور نئی کونپلوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے، محکمہ زراعت

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ زراعت پنجاب نے آم کی پیداوار کو موسمی شدت خصوصاً کورے کے نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لیے باغبانوں کو بروقت حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان کے مطابق آم پاکستان کی اہم برآمدی اور غذائی فصل ہے،دسمبر سے جنوری کے دوران پڑنے والا کورا آم کے چھوٹے پودوں اور نئی کونپلوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے،ترجمان نے کہا کہ باغبان پودوں کو کورے کے اثرات سے بچانے کے لیے پانی کا ہلکا چھڑکاؤ کریں، چھوٹے پودوں کو شیشم کے چھاپوں یا پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپیں اور درختوں کے نیچے دھواں کریں،باغات میں نامیاتی مادہ بکھیرنے، پھل توڑنے کے بعد فاسفورس اور پوٹاش کا استعمالاور تنوں پر بورڈو پیسٹ یا جراثیم کش محلول لگانے سے بھی نقصان کم کیا جا سکتا ہے۔ آم کے تیلے اور دیگر کیڑوں کے تدارک کے لیے موٹی ٹہنیوں پر کیڑے مار ادویات کا سپرے کرنے اور گدھیڑی کو روکنے کے لیے پودوں کے تنوں پر پھسلن والی شیٹ لگانے کی بھی تاکید کی گئی۔
ملتان سے مزید