ملتان (سٹاف رپورٹر) رضاکار و سماجی کارکن معاشرے کا اہم جزو ہیں جو انسانیت کی بھلائی اور قیام امن کیلئے بے لوث خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار مقررین نے عالمی یوم رضا کار کے موقع پر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان کے زیراہتمام منعقدہ پانچویں سالانہ والنٹیئرز کانفرنس اینڈ عبدالستار ایدھی والنٹئیر ایوارڈز 2025 سے خطاب میں کیا، کانفرنس میں صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، ایگزیکٹیو ممبر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان مسز طاہرہ نجم، زونل انچارج ایدھی فاؤنڈیشن ڈاکٹر محمد عرفان یوسف، ماہر تعلیم و سماجی رہنما پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر مقررین نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام صوفیائے کرام اور اولیاءاللہ کی بدولت پھیلا اور انہوں نے اپنے عمل سے دین اسلام کی ترویج کی وہ لوگوں کے دکھ درد اور تکالیف کو بانٹتے ان کے کام آتے اور اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روشناسکرواتے جس سے متاثر ہوکر غیر مسلم جوک در جوک دائرہ اسلام میں داخل ہوئے، اگر کہا جائے کہ برصغیر میں اسلام رضاکارانہ خدمات کی بدولت پروان چڑھا تو یہ بےجا نا ہوگا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الرحیم گجر، ڈاکٹر زرینہ اشرف، رشید عباس خان پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین اور پروفیسر عامر سنجرانی نے کہا کہ اسلام رواداری کا پیغام دیتا ہے، حضور اکرم حضرت محمد مصطفیﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے لیے مینارہ نور ہے اور آپﷺکی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، آخر میں سماجی رہنما و شخصیات پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسرور سبطین، چیف ایگزیکٹیو المدنی ویلفیئر ٹرسٹ پنجاب مولانا عبد الرحیم گجر، زونل انچارج ایدھی فاو ¿نڈیشن ڈاکٹر محمد عرفان یوسف، لائنز کلب آسٹریلیا کے ممبر سماجی رہنما ڈاکٹر نیاز احمد شیخ، صدر رمز ویلفیئر سوسائٹی سید اسامہ، سیکرٹری روٹری کلب انٹرنیشنل میٹروپالیٹن ملتان ڈاکٹر زرینہ اشرف اور سماجی رہنما این آر ایس پی شازیہ ہکٹر میں ان کی سماجی، فلاحی و رفاہی خدمات کے اعتراف میں عدالستار ایدھی والنٹئیر ایوارڈز 2025 پیش کئیے گئے جبکہ دیگر شرکائےخاص میں تحائف اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔