• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او ملتان نے ڈرائیونگ اسسمنٹ سینٹر کا افتتاح کر دیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے تھانہ مخدوم رشید میں قائم ڈرائیونگ اسسمنٹ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں ملتان کی اہم سیاسی شخصیات اور سی ٹی او ملتان محمد کاشف اسلم بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی پی او ملتان نے جنوبی پنجاب کے شہریوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اب ڈرائیونگ اسسمنٹ سینٹر کی سہولت ملتان میں دستیاب ہے، جو اس سے قبل صرف لاہور میں میسر تھی۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب جانے والے ڈرائیور حضرات اب یہیں ملتان میں ٹریننگ اور اسسمنٹ حاصل کر سکیں گے، جس سے شہریوں کو سہولت اور وقت کی بچت ہوگی۔
ملتان سے مزید