ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان مینارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ایم ڈی پی) کے مرکزی چیئرمین عابد چاند نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے لئے تمام اقلیتوں نے بھرپور حصہ لیا اور بیش بہا قربانیاں دیں لیکن افسوس کہ اقلیتوں پر مسلط غیر سیاسی و غیر جمہوری طریقہ انتخاب کو تبدیل کرنے کے لئے ابھی تک قانون سازی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے جس کی وجہ سے اقلیتوں میں بے چینی پائی جاتی ہے لیکن پاکستان مینارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے (پی ایم ڈی پی) کے 21 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر ارشد جاوید، ضلعی صدر جاوید فرانسس، فیصل سرفراز ایڈووکیٹ ، ندیم سرفراز ، شاہد گل، عظیم ندیم، دومینک لوئیس، عمران چاند، اسلم فرزند، نشابل ندیم، پریم سلیمانی ، ارشد عامر، کیرل فیاض، آصف ساون، شفقت آصف و دیگر نے خطاب کیا۔