ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نواب لیاقت علی خان، ملک ممتاز حسین شجرا، چوہدری محمد جمیل نے کہا ہے کہ فلور ملز مالکان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور خدمت کے جذبہ کے مشن کو جاری رکھیں گے، ملتان کے کچھ نادان دوست جو کہ اپنا تعارف ملتان صدر کے طور پر کراتے ہیں، کوئی قانونی و اخلاقی حیثیت نہیں رکھتے، تمام حکومتی اداروں کو دو ٹوک اور واضح انداز میں پیغام دیتے ہیں کہ ایسے مفاد پرست عناصر کی باتوں پر کان نہ دھریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلور مل ایسوسی ایشن کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس میں نواب لیاقت علی خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ فلور مل ایسوسی ایشن کے تمام ذمہ داران ان کی قیادت میں متحد ہیں اور ان کے علاوہ ملتان میں ہماری کوئی نمائندگی ہے اور نہ ہم کسی گروپنگ کی حمایتی ہیں، اجلاس میں ملک اقبال، شیخ ارشد، محمد اختر بھٹی، چوہدری سہیل اصغر، ملک احمد، محمد سلطان، محمد زاہد، محمد عدیل، اصف خان مروت، ثقلین قریشی، محمد صدام، محمد ظفر، حسیب پرویز، راو سلطان، حسین احمد، محمد ماجد خان، شاہد علی، عابد حسین، ثقلین بھٹہ، عبداللہ، احمد علی سمیت دیگر نے شرکت کی۔