• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال سے اشیا کی ترسیل شدیدمتاثر ہو رہی ہے، چیمبر آف سمال ٹریڈرز

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی، چیئرمین احتشام الحق، جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری طارق کریم، ضلعی صدر شیخ طاہر امجد اور دیگر عہدیداران ممتاز علی بابر، مرزا اعجاز علی، خواجہ یاسر اشفاق، عزیزالرحمن انصاری، میاں ظفر اقبال، خواجہ عمار یاسر، عاطف ریحان، چوہدری اشفاق اور ملک اختر حسین نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب وہیکل آرڈیننس 2025ء کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیاں گراؤنڈ کر رکھی ہیں جس کے باعث صوبے بھر میں اشیائے خوردونوش، خام مال اور تعمیراتی میٹریل کی ترسیل بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترسیل میں رکاوٹ کے باعث مارکیٹوں میں اشیاء کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے جس سے تاجر برادری، صنعت کار اور عام شہری مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں،رہنماؤں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے نئے موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت دستاویزات، لائسنسز اور متعلقہ کاغذات کی ہنگامی بنیادوں پر تکمیل کا مطالبہ غیر عملی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اس آرڈیننس پر فوری نظرثانی کرے اور کاغذات کی تکمیل کے لیے کم از کم دو ماہ کی مہلت دی جائے تاکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر بغیر کسی دباؤ کے اپنی قانونی ضروریات پوری کر سکے۔
ملتان سے مزید