ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں 42مقدمات درج کرلیے، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 12افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے ،مخدوم رشید پولیس نے ملزم حق نواز سے 120لیٹر شراب، 110لیٹر لہن، گلگشت پولیس نے ملزم راشد سے 1000گرام چرس، صدر پولیس نے ملزم الطاف سے 15لیٹر شراب ،ملزم عباس سے 600گرام چرس ،ملزم اختر سے 520گرام چرس، سیتل ماڑی پولیس نے ملزم کاوش سے 1020گرام چرس ،ملزم عمر سے 14لیٹر شراب، لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم فیصل سے 1060گرام ہیروئن، کینٹ پولیس نے ملزم شہباز سے 20لیٹر شراب ،ملزم اجے سے 5لیٹر شراب، ملزم نعمان سے 10لیٹر شراب، شاہ شمس پولیس نے ملزم رجب علی سے 20لیٹر شراب، ملزم ارشد سے 1100گرام آئس اور ممتاز آباد پولیس نے ملزم غلام دستگیر سے 8لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،گلگشت پولیس نے 17سالہ لڑکے کو اغوا کرکے حبس بےجا میں رکھنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،شہریوں سےجعل سازی و دھوکہ دہی کرنے اور نوسربازی کرکے نقدی سمیت قیمتی اشیا سے محروم کرنے کے الزام میں پولیس نے8نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،لوہاری گیٹ پولیس نے کم عمر بچے سے مزدوری کروانے کے الزام میں مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، ریلوے ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔