• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے شہر میں ڈکیتی و چوری کے الزام میں 36 مقدمات درج کرلئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 36مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ ڈی ایچ اے، نیوملتان،شاہ رکن عالم،سیتل ماڑی،کینٹ ، چہلیک ، قطب پور اور شاہ شمس کے علاقے آصف ،نادر علی ، ذیشان ،اظہر ،سعد ضیا ،مامون ابوبکر اور احتشام القادر، عبدالباسط اور عبدالمالک کے موبائل فونز نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے مغیرہ جاوید سے دو ڈاکو نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے محمد ارسلان سے نامعلوم ملزمان نے موبائل فون چھین لیا، لیاقت حسین سے نقدی 18ہزار و موبائل لوٹ لیا ،علی رضا سے موبائل لے گئے، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں جھپٹا مارکر رضوان انجم کا موبائل  فون چھین لیا جب کہ تھانہ گلگشت کے علاقے میں شمیم کی موٹرسائیکل، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں  منصب مائی کے مویشی، ڈی ایچ اے کے علاقے  میں سرفراز ،آصف کی موٹر، صدر کے علاقے میں مشتاق کے مویشی ،قیصر کا موبائل فون، قادر پورراں کے علاقے میں تنویر کی موٹرسائیکل، نیوملتان کے علاقے میں علی حیدر، شاہ رکن عالم کے علاقے میں غلام مصطفیٰ ، حماد حسین کے موبائل فونز ،وحید احمد کے زیورات، سیتل ماڑی کے علاقے  میں جمیل کا موبائل فون، معین کی دکان سے نقدی و سامان، راشد کا سامان، یاسر کا سامان مالیت دو لاکھ، لوہاری گیٹ کے علاقے میں کاشف  اور زرینہ مائی کے موبائل فونز، کینٹ کے علاقے میں نجب علی کا موبائل  فون، علی عدنان کی سائیکل ،مظفر آباد کے علاقے میں آصف ندیم کا سونا، قطب پور کے علاقے  میں علی نواز، ممتاز آباد کے علاقے میں  نواز کے موبائل فونز ،سعید کا میٹر بجلی اور ظفر منیر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید