اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)نومبر کےمہینےمیں ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر کمی ہوئی تاہم رواں مالی سال کےپہلے پانچ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہوا۔نومبرمیں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب تنتالیس کروڑ ڈالرزاور گذشتہ پانچ مہینوں میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم سات ارب پچاسی کروڑ ڈالرز رہا ۔ذرائع کے مطابق نومبر2025 میں سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 2 اعشاریہ صفر پانچ فیصداورماہانہ بنیادوں پرنومبر میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 11 اعشاریہ 73فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی-ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ جولائی تانومبر2025کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 3 اعشاریہ 15 فیصداضافے کے ساتھ 7 ارب 85کروڑ ڈالرز رہیں اورگذشتہ سال اسی مدت میں ٹیکسٹائل برآمدات 7ارب 61 روڑ ڈالرز تھیں۔