اسلام آباد (ساجد چوہدری) زرعی ترقیاتی بنک نے تین سالوں2023تا 2025کے دوران کسانوں کو 2کھرب 34ارب 20کروڑ روپے کے زرعی قرضے دیئے، سب سے زیادہ قرضے پنجاب ، دوسرے نمبر پر سندھ اور پھر تیسرے نمبر پر خیبرپختونخوا کے کسانوں نے حاصل کئے ، درمیانی اور طویل المدت قرضے جن کی ادائیگی کی مدت پانچ اور دس سال تک ہوتی ہے ، وزارت خزانہ کی پارلیمنٹ کو فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں پانچ سو سے زائد برانچوں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے کاشتکاروں کو زرعی مالی معاونت کی بروقت فراہمی ممکن بنائی جاتی ہے۔