• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں خواتین لیڈرز کی بڑھتی موجودگی کے باوجود اعتماد میں کمی کیوں؟

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا میں خواتین لیڈرز کی بڑھتی موجودگی کے باوجود اعتماد میں کمی کیوں؟ 2025 خواتین قیادت کے عروج کا سال سمجھا جا رہاہے، لیکن ان پر عوام کا اعتماد رک گیا ہے۔ سروے اور عالمی مطالعات سے معلوم ہوتا ہے طاقت کے اعلیٰ منصب پر خواتین کے بارے میں شکوک میں اضافہ ہوا ہے، سماجی رویے، سیاسی پولرائزیشن اور میڈیا کا کردار اعتماد میں کمی کی بڑی وجوہات قرار دی گئی ہیں۔ بلومبرگ میں شائع آرٹیکل کے مطابق 2025 کو خواتین رہنماؤں کا سال کہا جا رہا ہے کیونکہ دنیا بھر میں سیاست، کاروبار اور ریاستی اداروں میں خواتین کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے باوجود عالمی سطح پر سروے اور مطالعات ظاہر کرتے ہیں کہ عوام کا خواتین لیڈرز پر اعتماد بڑھنے کے بجائے رک گیا ہے، بلکہ بعض جگہ کم ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید