• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، 84 کروڑ روپے کی منشیات ضبط

اسلام آباد، کراچی (نیوز رپورٹر، ایجنسیاں) بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی بڑی کارروائی،30 لاکھ امریکی ڈالر (84کروڑ پاکستانی روپے)کی منشیات ضبط کر لی ۔صدر زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نےکہاکہ  کارروائی پاک بحریہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز یمامہ نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرول کے دوران بحیرہ عرب میں ایک کامیاب اینٹی نارکوٹکس آپریشن انجام دیتے ہوئے 1500 کلوگرام چرس برآمد کی، جس کی مالیت تقریبا 30 لاکھ امریکی ڈالر ہے،سمندر میں منشیات کی اس کامیاب روک تھام سے پاکستان نیوی کے بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد کے پختہ عزم کا واضح اظہار ہوتا ہے۔ ادھرصدرِ مملکت آصف علی زرداری او ر وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بحریہ کی جانب سے سمندر میں 1500 کلوگرام منشیات کی ضبطی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی پاک بحریہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اہم خبریں سے مزید