اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن پاکستان نے گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران 841 ہنرمند پاکستانی ورکرز کو بیرونِ ممالک باعزت روزگار فراہم کیا، چیئرپرسن نیوٹیک گل مینہ بلال احمدنے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ آئندہ ایک سال میں اس تعداد کو کئی گنا بڑھایا جائے گا، تاکہ مزید پاکستانی ہنرمندوں کو بیرونِ ملک باعزت روزگار حاصل ہو، کی، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کی طرف سے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گل مینہ بلال احمد نے بتایا کہ 841 ہنرمندوں نے نیوٹیک کے تحت ویلڈنگ، الیکٹریکل، سینیٹری ورک، لوڈنگ، بیگیج ہینڈلنگ، انڈسٹریل سٹیچنگ، صنعتی مستری اور دیگر تکنیکی شعبوں میں تربیت حاصل کی اور کامیابی کے ساتھ اپنے کورسز مکمل کی، ان تربیت یافتہ نوجوانوں کو سعودی عرب، سربیا، متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک میں ملازمتیں فراہم کی گئیں، یہ کامیابی وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی،وفاقی وزیر سالک چوہدری اور وزیر مملکت وجیہہ قمر کی خصوصی ہدایات اور رہنمائی کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔