اسلام آباد (ایوب ناصر خصوصی نامہ نگار) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے دھند کے موسم کے لیے خصوصی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ قومی شاہراہوں پر ڈرائیورز کی حدِ نگاہ میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے، جس کے باعث حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے،شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دھند کے موسم میں صبح 10 بجے سے رات 8 بجے کے درمیان سفر مکمل کریں اور حتی الامکان رات کے سفر سے گریز کریں ، تاکہ موٹروے کی ممکنہ بندش کی صورت میں پیش آنے والی مشکلات سے بچا جا سکے۔عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم سفری ہدایات اور احتیاطی تدابیر میں کہا گیا دڑائیور حضرات گاڑی میں فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں،ونڈ اسکرین وائپرز درست حالت میں ہوں،گاڑیوں کے درمیان معمول سے زیادہ محفوظ فاصلہ رکھیں۔