کراچی(اسٹاف رپورٹر )رات گئے سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی روڈ نمبر 12 رحمانیہ مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 41 سالہ عبداللطیف ولد حاجی پنو جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔