• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو معجزے کی ضرورت ہے، جیفری بائیکاٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کےسابق کپتان جیفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ چھ روز کی ایشز کرکٹ کے بعد اب انگلینڈ کو معجزے کی ضرورت ہے، اس بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ انگلینڈ کرکٹ ٹیم جیت نہیں سکتی۔ انہوں نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو غیر ذمہ دار اور بے کار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین اسٹوکس اور برینڈن میک کولم سمجھتے ہیں کہ صرف انہیں ماڈرن ٹیسٹ کرکٹ کا علم ہے، ہمیں اب انہیں سننا بند کر دینا چاہیے۔ برسبین میں ایک ڈراؤنا شو پیش کیا گیا، غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کی گئی اور شارٹ لینتھ بولنگ کی گئی ۔

اسپورٹس سے مزید