لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)ملکی کشیدگی کے باعث لاہور پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات عمل میں لائے گئے۔ شہر کے داخلی و خارجی ناکوں پر سخت چیکنگ، نگرانی جاری رہی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے احکامات پر تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز فیلڈ میں متحرک رہے جبکہ2344 پولیس جوان بھی چرچ سکیورٹی پر مامور رہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔