لاہور ( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سول ڈیفنس وزیراعلی پنجاب کے وژن محفوظ پنجاب کو عملی شکل دے رہے ہیں - امن اور جنگ کے دنوں میں سول ڈیفنس کی اہمیت یکساں ہے-پاک بھارت کشیدگی کے دوران سول ڈیفنس نے 29 بھارتی ڈرون ناکارہ بنائے-65 کی پاک بھارت جنگ کے دوران والد نے لاہور میں بطور چیف وارڈن خدمات سر انجام دیں -