لاہور(خبر نگار) دربار داتا گنج بخشؒ کو روحانی روشنی کا مرکز اور پنجاب کے صوفی ورثے کی لازوال علامت قرار دیتے ہوئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید نے دربار کی حرمت کے تحفظ اور زائرین کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت پنجاب کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒکے مزار اقدس پر جاری ترقیاتی کاموں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔