لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ایران میں پاکستانی طلباء کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے وفاق کو خط لکھ دیا. خط میں ایران کی صورتحال کے تناظر میں پاکستانی طلباء کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم نے ایران میں پاکستانی طلباء کے تحفظ اور انخلا کیلئے ہنگامی اقدامات تیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء کی سیکورٹی کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔