• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری،ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپےگاڑیاں ودیگر سامان لوٹ لیا

لاہور (کرائم رپورٹر سے) شہر میں ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں لوٹ لی گئیں۔ مصطفی آباد میں محمد یعقوب سے 4 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، ماڈل ٹاؤن میں محمد انجم سے 4 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون، سبزہ زار میں محمد فاروق سے 3 لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمار میں محمد محسن سے 3 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ باٹا پور میں محمد طارق سے 3 لاکھ 45 ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔
لاہور سے مزید