لاہور(خبرنگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ حافظ ہشام الہٰی ظہیر نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین علاقائی کشیدگی اور بعد ازاں بعض خلیج ممالک پر ہونے والے افسوسناک حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا سعودی عرب، قطر، یو اے ای، بحرین پر حملے ناقابل قبول ہیں۔ سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہو گا۔