• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلتھ ٹیکنیشنز پوسٹوں پر پشاور کی بجائے دیگر اضلاع سے بھرتی کے خلاف رٹ ، نوٹس جاری

پشاور (نیوز رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے زیر انتظام ڈی ایچ او آفس پشاور میں ہیلتھ ٹیکنیشنز کی پوسٹوں پر پشاور کی بجائے غیر دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھرتی کے خلاف دائر رٹ پر نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ۔رٹ پٹیشن کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس ڈاکٹرخورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار عثمان اور فضل مولا کی جانب سے کیس کی پیروی اسداللّٰہ یوسفزئی ایڈوکیٹ نے کی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز میں ہیلتھ ٹیکنیشن کی پشاور آفس کے لئے اشتہار دیا اشتہار میں لکھا گیا تھا کہ مقامی افراد کو ترجیح دی جائے گا درخواست عثمان اور فضل مولا نے بھی اس کے لئے ایپلائی کیا تھا دونوں ہیلتھ ٹیکنیشنز ہیں اور مطلوبہ کوائف پر پورے تھے تاہم انہیں انٹرویو میں تجربے کے نمبر نہیں دیئے گئے اور ان پوسٹوں پر غیر مقامی افراد کو بھرتی کیا گیا ۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا اور سماعت ملتوی کردی ۔
پشاور سے مزید