جنوبی وزیرستان (این این آئی) جنوبی وزیرستان کے سرکاری ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کے باعث 7 سالہ بچی انتقال کرگئی۔ جنوبی وزیرستان کے سرکاری ہسپتال میں 7 سال کی معصوم بچی کے جاں بحق ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں بچی کے غمزدہ باپ اپنی بیٹی کی لاش اٹھائے ہسپتال کے باہر فریاد کر رہے ہیں۔ والد کا شکوہ ہے کہ ہسپتال میں بنیادی سہولتیں تک میسر نہیں اور نہ ہی علاقے کے عوامی نمائندے انکے دکھ درد کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ بچی کے والد نے رکن صوبائی اسمبلی سے شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ کو چھوڑو، وزیرستان کے چھوٹے بچوں کا پوچھیں۔