اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ وزارت خزانہ کے جاری کردہ مالی اعداد و شمار کے مطابق پہلے سہ ماہی میں وفاقی حکومت کے اخراجات میں 13 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ ایسے حالات میں وفاقی حکومت کا صوبوں کے این ایف سی ایوارڈ میں حصے میں کمی کا مطالبہ کرنا کوئی موقف نہیں رکھتا۔ پنشن بل پانچ سالوں میں 125 فیصد بڑھ گیا، دو لاکھ سے زائد نوکریاں ختم کر دی گئیں،سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کے سول انتظامیہ کے اخراجات میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پینشن بل، جس میں فوجی پینشنز شامل ہیں، پانچ سالوں میں 125 فیصد بڑھ گیا۔